مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سویڈن کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایرانی سفیر کو طلب کیا ہے اور اسٹاک ہوم میں ایرانی سفارت خانے کے ایک اہلکار سے کہا ہے کہ وہ ملک چھوڑ دے۔
سویڈن کی جانب سے تہران کے خلاف اس اقدام کے لیے یہ جواز پیش کیا گیا کہ مذکورہ اہلکار کی بعض سرگرمیاں سفارتی تعلقات سے متعلق ویانا کنونشن سے مطابقت نہیں رکھتی تھیں۔
سویڈن کی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں ان سرگرمیوں کی نوعیت کی وضاحت نہیں کی۔
واضح رہے ویانا کنونشن سفارتی وفود سے متعلق قواعد اور مراعات کا تعین کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ